تعاقب پر ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ‘ ایک زخمی حالت میں گرفتار

  تعاقب پر ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ‘ ایک زخمی حالت میں گرفتار

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان)تھانہ سٹی لودھراں کے علاقہ میں ڈاکووں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ ا یک ڈا کو گر فتار دو فر ا ر ہو گئے تر جما ن پو لیس کے مطابق تقریبا 12.30 بجے دن 3 نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھینااور مو قع سے فر ا ر ہو گئے ا طلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیااورماڈل سٹی کے قریب ڈاکووں اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے دوران 1 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا اور 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت رستم بوہڑ نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف ضلع ہذا میں 52 سے زائد مقدمات درج، جن میں ڈکیتی،رہزنی اور نقب زنی شامل ہے زخمی ڈاکو کو ہسپتال ریفر کر دیا یے۔زخمی ڈاکو سے ڈکیتی کے دوران چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -