نشتر‘ کرونا مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف عملہ حفاظتی کٹس سے محروم

  نشتر‘ کرونا مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف عملہ حفاظتی کٹس سے محروم

  

ملتان(نیوز رپورٹر) حفاظتی کٹس اور این 95 کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود نشتر انظامیہ کی جانب سے عملے کو فراہم نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،نشتر ہسپتال میں کام کرنے والے پیرا میڈیکس کے صدر رانا عامر اور جنرل۔سیکرٹری چوہدری سعید نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے نشتر انتظامیہ آئی سو لیشن وارڈ جہاں کورونا کے مشتبہ اور پازیٹیو کیس کی دیکھ بھال پر عملہ موجود ہے انکو حفاظتی کٹس اور این 95 فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،این 95 ماسک سٹاک میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

موجود ہونے کے باوجود وی آئی پیز کو فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ نشتراسپتال انتظامیہ پیرامیڈیکس کو ماسک فراہم نہیں کر رہی, جبکہ ایمرجینسی وارڈ میں بھی گذشتہ رات ماسک ختم ہو گئے, جس پر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی نے رات کو تمام پیرامیڈیکس کو سرجیکل فیس ماسک مہیا کئے۔گذشتہ سے پیوستہ رات کرونا وائرس کے شبہ میں عطااللہ نامی مریض جو کہ وفات پا گیا ہے اسکی نماز جنازہ بھی کورونا پازیٹیو کیس کے طور پر گزشتہ روز ادا کی گئی جس کے بعد سے پیرا میڈیکس میں شدید تشویش ہے، شاہین یونٹی کے وفد نے نشتر اسپتال انتظامیہ کو تمام تر تحفظات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔لیکن نشتر انتظامیہ پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،نشتر اسپتال انتظامیہ سے ملاقات کے بعد پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شاہین یونٹی کے ہنگامی اجلاس میں احتجاج کے بعد فیصلہ ہوا کہ اگر انتظامیہ پیرا میڈیکس کو مناسب حفاظتی سامان مہیا نہیں کرے گی تو ایسوسی ایشن انتہائی اقدام کرنے پر مجبور ہو گی۔ اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ دار نشتر انتظامیہ ہو گی۔

حفاظتی کٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -