واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کے سینٹر ی ورکرز کا احتجاج‘ 10اپریل تک دینے کی یقین دہانی

  واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ کے سینٹر ی ورکرز کا ...

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کا حفاظتی اقدامات کے لئے فراہم کئے جانے والی سہولیات،تنخواہوں کی ادائیگی اور باجائز کٹوتیوں کے لئے کئے جانے والے احتجاج بھی مبینہ طور پر بے سود ہوا۔سینٹری ورکرز (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کجانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی جبری مشقت اور سہولیات فراہم نہ کرنے کے احتجاج کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کیجانب سینٹری ورکرز کو ادائیگی کا لالی پاپ دیے دیا گیا جبکہ مشیر زراعت کی سینٹری ورکرز کی داد رسی اور مداخلت کے باوجود ٹھیکیدار کی جانب ملازمین کو آٹھ دن مزید کام کرکے دس تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جینیٹوریل ٹھیکیدار کیجانب سے سینٹری ورکرز کو اپنے حقوق کی سزا دیتے ہوئے تمام سینٹری ورکرز کو مزید آٹھ دن جبری مشقت کرنے اور دس تاریخ کو تنخواہیں اس صورت میں دینے کا عندیہ دے گیا ہے کہ کسی ملازم کیجانب سے کسی قسم کو کوئی احتجاج یا شکایت نہیں کی جائے بصورت دیگر ملازمین کی تنخواہیں اور بقایا جات ختم کردئے جائیں گے۔دوسری جانب عوامی سماجی حلقوں نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے شدید خطرات میں سینٹری ورکرز کو حفاظتی سہولیات فراہم کئے بغیر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا کام کراکر درجنوں ملازمین کو خطرناک وائرس کے خطرے میں ڈالتے ہوئے ناجائز کٹوتیوں،جبری مشقت اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -