لاک ڈاؤن‘ پولیس گشت کے باوجود وارداتیں کم نہ ہوسکیں
ملتان(نیوز رپورٹر) شہر بھر میں لاک ڈاون اور پولیس کے مسلسل گشت کے باوجود وارداتوں میں کو ئی کمی نہ آسکی ہے۔گزشتہ روز بھی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں رو پے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔تھانہ مظفر آبا د کے علاقہ فیروز پورہ میں نامعلوم افراد نے لطیف کے گھر کی چھت کو توڑا اندر داخل ہو ئے اور گھر سے ایک لا کھ مالیت کا سا مان اور نقدی لے گئے۔ٹیناں والی کھوئی سے ہارون اور قدیر آباد سے شاہد کی موٹرسائیکل (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
چوری ہو گئی۔دہلی گیٹ سے پولیس کا نسٹیبل نواز علی کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نا معلوم مسلح افراد نے قاری محمد عارف کو روکلا اسلحہ کے زور پر ا س سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔بستی کریم آباد مین نامعلوم افراد مختار کی دکان کی چھت میں نقب لگا کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سا مان چوری کرکے لے گئے۔امیر آباد سے رمضان کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں قائم ایک نجی کالونی کے گراون?ڈ سے نامعلوم افراد نے کر کٹ کھیلتے 28 افراد کے موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے غلام مر تضی کے رقبہ سے مو ٹر پمپ چوری کر لیا۔
وارداتین