کرونا آردیننس کی خلاف ورزی، نجی تعلیمی اداروں کیخلاف آپریشن شروع، ایچ این سکول کی رجسٹریشن منسوخ

کرونا آردیننس کی خلاف ورزی، نجی تعلیمی اداروں کیخلاف آپریشن شروع، ایچ این ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)کرونا آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف آپریشن شروع ہو گیا‘ ایچ این سکول کی رجسٹریشن منسوخ اور ایک لاکھ روپے جرمانے کر دیاگیا‘بتایا گیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے برعکس سکول کھلا رکھنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پرنجی تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی‘ پولیس لائن کے بالمقابل واقع ایچ این سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی‘سکول مالک پر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا‘کارروائی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کی گئی‘سی ای او ایجوکیشن ریاض خان نے صبح ساڑھے 9 بجے سکول پر چھاپہ مارااور چیکنگ کی تو وہاں 15سے زائد افراد موجود تھے۔ان میں انتظامی افراد کے علاوہ ٹیچرز اور بچوں کے والدین بھی شامل تھے۔سکول میں کرونا وائرس کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔وزٹرز کے لئے سینی ٹائزر اور ہاتھ دھونے کا انتظام بھی نہیں تھا۔کرونا وائرس آرڈیننس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ سی ای او ایجوکیشن نے سکول کی 2023 تک حاصل کی گئی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ ایک لاکھ روپیہ جرمانہ بھی کر دیا جو 7 یوم کے اندر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ بے ضابطگیو ں پر اس سے قبل بھی ایچ این سکولز کی متعدد برانچز کو لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -