کرونا موذی مرض‘ حکومت قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے‘ ڈاکٹر عرفان اللہ

    کرونا موذی مرض‘ حکومت قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے‘ ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار)کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے۔ موجودہ حکمران قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ راجن پور میں پانچ لاکھ افراد میں راشن اور ماسک اور سینی ڈائز ر متاثرین میں تقسیم کر دیے ہیں۔پانچ ہزار (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

نوجوانوں کی فورس ہر وقت تیارہے۔ضلع انتظامیہ کو مدد کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ مسلمانوں کے لیے ازمائش کاوقت ہے۔یہ بات جماعت اسلامی کے ضلع امیر ڈاکٹر عرفان اللہ خان نے ضلع انتظامیہ ڈی۔سی اور ڈی پی اور اجن پور سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اپنی جماعت کی خدمات کی افر کی ہے۔ ضلع راجن پور میں واحد سیاسی جماعت ہے جو مصبیت کی گھڑی میں گھری ہو ئی عوام کی مددکر رہی ہے ضلع انتظامیہ نے بھی جماعت اسلامی کی خدمات کو سہرا تے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مغربی ایجنڈا ہے لوگوں کے اندر خوف کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔ مساجد کو بند کرنے کا مقصد مسلمانوں کو اللہ تعالی سے دور کرنے کے مترادف ہے۔ جبکہ اللہ تعالی اپنی مخلوق پر ظلم نہیں کرتا وہ غفور الرحیم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت قرضوں کی معافی کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ جلد مزید متاثرین کی مدد کی جائے گی۔
ڈاکٹر عرفان