ڈیرہ میں ٹائیگر فورس نے کام شروع کردیا ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  ڈیرہ میں ٹائیگر فورس نے کام شروع کردیا ہے‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ریلیف ٹائیگر فورس نے بہت زبردست کام شروع کر دیا ہے وہ غریبوں اور ضرورت مندوں کی نہ صرف (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

لسٹیں بنا رہے ہیں بلکہ انکا نام سرکاری ریلیف پروگرام میں بھی رجسٹر کروا رہے ہیں اور جو بہت زیادہ ضرورت مند ہیں خاص طور پر جن کو راشن کی فوری ضرورت ہے انکو ڈی جی خان کے مخیر لوگوں کے تعاون سے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں میں خود بھی انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوں میری سرپرستی میں 500خاندان تک راشن پہنچا دیا گیا ہے اگلے ایک ہفتہ میں مزید 500خاندان تک پہنچانا ہے ڈی جی خان کے مخیر لوگ ضرورت مندوں کی لسٹ میرے آفس سے لے سکتے ہیں کیونکہ ڈی جی خان میں جتنی غربت اور بیروزگاری ہے حکومت اور مخیر لوگ مل کر ہی عوام کے چولہے گرم رکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی حکمت، منظممدبیرانہ لیڈر شپ، اور عوام دوست فیصلوں کو سلام پیش کرتی ہوں اور ریلیف ٹائیگر اسلم بزدار، وقار چانڈیہ، عدنان، ریاض چشتی، احمد عباس، عمیر سلیم، ابو بکر قریشی، احمد کمال، روبینہ، ظہور اعوان، اظہر، تبسم، اعجاز اور جیو کیئر کے تمام سٹاف کو سلام پیش کرتی ہوں۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -