چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل جاوید خان کا دورہ یوٹیلٹی سٹور‘ اشیاء ضروریہ کا معائنہ

  چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل جاوید خان کا دورہ یوٹیلٹی سٹور‘ اشیاء ضروریہ ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک اورصوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کی ہدایت پر چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ضلع بہاول پور محمد جاوید خان دولت زی نے بہاول پور(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

کے مختلف یوٹیلیٹی سٹورز کا دورہ کیا۔اس موقع پرلاء آفیسر کلیم اللہ ہاشمی،سیکرٹری ٹو چیئرمین تیمور ثمین خان،صیف الرحمن اورسالار خان بھی ان کے ہمراہ تھے.معائنہ کے موقع پر تمام یو ٹیلٹی سٹورز پر آٹا وافر مقدار میں موجود تھا۔ چیئرمین جاوید دولت زئی نے ہدایت کی کہ تمام یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا،گھی اورچینی سمیت تمام دیگراشیائے ضروریہ موجود ہونی چاہئے اوراگر کسی سٹور پر عوامی رش کے باعث آٹا شاٹ ہو جائے تو اس کمی کو جلد زر جلد پورا کیا جائے تاکہ عوام کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے بہاول پور کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر عوامی رش اور بد انتظامی سے بچنے کیلئے پولیس کی تعیناتی کے لئے ڈی پی اوبہاولپور سے درخواست کی جس پرڈی پی او بہاول پور نے ان علاقوں میں پولیس گشت کی منظوری دے دی ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

جاوید خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -