فرنٹ لائن پر قومی خدمت کرنیوالوں کو جماعت اسلامی سلام پیش کرتی ہے‘ ذیشان اختر
بہاول پور(بیورورپورٹ ڈ سٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا کہ حکومت جب سوئی ہوئی تھی جماعت اسلامی ملک بھر میں اپنے ہزاروں کارکنان کو منظم کرکے میدان میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
اتار چکی تھی۔ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے نوجوان ہوتے ہیں،نوجوان اپنے جواں عزم سے بڑے بڑے طوفانوں کا رخ موڑدیتے ہیں۔ہم فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کرنے والے رضا کاروں اور فلاحی اداروں کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وہ مختلف علاقوں میں غرباء میں راشن پیکٹس تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پہلے دن ہی سے قوم سے اپیل کررہی ہے کہ اپنے تعلق کو اللہ سے مضبوط اور اجتماعی توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔مکمل توجہ اور عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کے دامن سے وابستہ ہوجائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے دروازے ہم پر کھول دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا تو کوئی ہمارا ساتھ نہیں دے گا اس لئے ضرورت ہے کہ ہم بحثیت قوم اپنے رویے پر غور کریں۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وسائل قوم پر خرچ کرے،انہوں نے جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ گلی اور محلے کی سطح پر خدمت کمیٹیوں اور منظم کریں اور نوجوانوں کو ان کمیٹیوں میں شامل کرکے ضرورت مندوں،محتاجوں اور خاص طور پر معذور افراد کی خدمت اور دیکھ بھال پر مکمل توجہ دیں۔ نوجوان عزم کریں کسی پاکستانی کو بھوکا اور علاج کی سہولت کے بغیر نہیں مرنے دیں گے۔
ذیشان اختر