ریلوے سٹیشن پر قلیوں میں راشن تقسیم

  ریلوے سٹیشن پر قلیوں میں راشن تقسیم

  

ملتان (نیوز رپورٹر)مسافر ٹرین آپریشن بدستور بند ہونے کے باعث روزی سے محروم ہونے والے قلیوں کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد جاری،کمشنر ملتان ڈویڑن کی جانب سے ڈی سی او ریلوے کی سربراہی میں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

اسٹیشن پر موجود قلیوں میں راشن تقسیم کیا گیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق کی جانب سے ڈویڑنل کمرشل آفسیر ریلوے حمید اللہ لاشاری کی سربراہی میں ریلوے اسٹیشن ملتان پر موجود قلیوں میں راشن تقسیم کیا گیا،اس حوالے سے ڈی سی او ریلوے حمید اللہ لاشاری کا کہنا تھا اس کڑے وقت میں جب مسافر ٹرین آپریشن بند ہے ایسے میں ہمارے قلی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ ہے اس وقت میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ لیں،اس موقع پر قلیوں نے کمشنر ملتان ڈویڑناور ڈی سی او ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

راشن تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -