کرونا کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے واضح روڈ میپ دیا‘ لیاقت بلوچ

  کرونا کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے واضح روڈ میپ دیا‘ لیاقت بلوچ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان حکومت قومی وحدت، اتحاد اور کورونا وبا سے نجات کے لیے قومی اتفاق رائے کی حکمت عملی کے لیے تیار نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وبا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا واضح روڈ میپ دے دیاہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیم، صحت، روزگار(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

نہیں ہے۔ حکومتی چھتریوں تلے چھپے سیکولر عناصر زائرین، تبلیغی جماعت، مساجد بندش، جمعہ نماز بند کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ عوامی خدمت کے لیے میدان میں کہیں نام و نشان نہیں۔ عوام میں رجوع الی اللہ کا بڑا جذبہ ہے حالات کی بہتری کے لیے اہل ایمان اللہ کے گھر مسجدوں کی طرف جوق در جوق آئیں گے۔ پوری دنیا لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے اب تو جموں و کشمیر کے عوام اور غزہ کے فلسطینیوں کے انسانی مسائل اور المیوں پر احساس پیدا کریں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ملک بھر میں کورونا وبا کے خلاف رجو ع الی اللہ، انسانوں کی خدمت، لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات کی فراہمی کی سرگرمیوں کا جائزہ کے دوران کیااور بلدیاتی، قومی، صوبائی امیدواران، نمائندگان کو بھر پور فعالیت پر متوجہ کیا۔ طلبہ، مزدوروں، کسانوں، وکلا کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ تمام بردار تنظیمات اپنے اپنے دائرہ کار میں کورونا وبا سے نجات کے لیے متحرک ہیں۔ حکومتی نااہلی، سرکاری انتظامات کے نقائص اور بے تدبیری ہر جگہ پریشانی کا باعث ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -