بروقت اقدامات سے حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکا‘ محسن لغاری

بروقت اقدامات سے حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکا‘ محسن لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پیش نظر بروقت اقدامات اٹھا کر اس کے پھیلاؤ کو روکا ہے بصورت دیگر ملکی حالات زیادہ خراب ہو سکتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کے ہمراہ ضلعی کمیٹی برائے انسداد (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر‘ سی ای ا وڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غضنفر شفیق‘ ڈاکٹر محمد احمد فاروق‘ ڈاکٹر عمران‘ انچارج سیکورٹی حسن اقبال سمیت دیگر موجو دتھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان کی مدد کر رہا ہے اور وافر مقدار میں ہیلتھ سامان اور کٹس فراہم کر رہا ہے جسے حکومت صوبوں اور اضلاع میں فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے ضلع میں کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس وبائسے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹیم ورک کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ انسداد کورونا کے اہداف حاصل کر رہی ہے اور اس جذبہ کو اسی طرح برقرار رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ مل کر سختی سے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عوام کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے بھرپور آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی ہیلتھ ٹیم کی حفاظت اور کورونا کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے مطلوبہ میڈیکل سامان ضلعی انتظامیہ بھی خرید کر رہی ہے تاکہ طبی آلات او رحفاظتی کٹس کے حوالہ سے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایرانی زائرین سمیت دیگر بیرون ممالک سے آنے والے 4470افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور کورونا کے مشتبہ120مریضوں کے سیمپل بھجوائے گئے جس میں سے 82منفی اور36سیمپلز کے نتائج کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا سے متاثرہ دو مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے ایک زیر علاج جبکہ دوسرے کے وفات ہو چکی ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں سے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کو ہوم آئسولیٹ کرتے ہوئے ان کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جبکہ ان افراد کے گھروں کے باہر دیگر عوام کی آگہی کے لئے نوٹ چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔
محسن لغاری