کبوتر بازی پر جھگڑا‘ مخالفین نے چھریوں کے وار سے نوجوان کو زخمی کردیا‘ ہسپتال منتقل
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)کبوتر بازی پر تو ں تکرار،کبوتر باز نے ساتھیوں سے ملکر رشتہ دار محنت کش پر چھریاں چلا دیں، ناف کے نیچے چھری لگنے سے آنتیں باہر آگئی، تشویشناک حالت کے باعث نوجوان ہسپتال داخل،(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر 515 ٹی ڈی ایکے رہائشی نعیم لشاری کی اپنے رشتہ دارکبوتر باز عابد لشاری سے کبوتروں کے معاملے پر تو تکرار ہوئی، جس کا عابد لشاری نے برا منایا،گزشتہ روز نعیم لشاری اپنے کھیتوں میں گھاس کاٹ رہا تھا کہ اسی اثنا میں عابد لشاری اپنے دیگر ساتھیوں خالد لشاری، صادق لشاری،شہزاد لشاری ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح چھریاں وہاں پر آگئے اور اس پر چھریاں چلا دیں، چھری ناف کے نیچے لگنے سے اس کی آنتیں باہر آگئی، نعیم لشاری کو تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ داخل کرا دیا گیا، پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ نعیم لشاری کے والد ممتاز احمد لشاری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کبوتر بازی