وفاق المدارس کا کرونا کے باعث امتحانات عید الفطر کے بعد منعقد کرانے کا اعلان
ملتان (سٹی رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ نے کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر مدارس کے سالانہ امتحان عید الفطر کے بعد منعقد کرانے کا اعلان کر دیا۔ مدارس میں چھٹیاں رہیں گی، طلبہ وطالبات کو گھروں میں رہنے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
اورامتحانات کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال، ماہ رمضان کی آمد، دینی مدارس کے مسائل، سفری مشکلات اور طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاق المدارس کا سالانہ امتحان (حفظ و کتب بنین و بنات) عید الفطر کے بعد ہو گا۔ حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔طلبہ و طالبات اپنے اپنے اداروں سے رابطہ میں رہیں اور امتحان کی تیاری جاری رکھیں، انہوں نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے دعاؤں اور ستغفار کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاق المدارس کی جانب سے تمام مدارس میں حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق 5اپریل تک مکمل تعطیل اورامتحانات کو 5 اپریل تک ملتوی کر نے کا اعلان کیا گیا تھا۔
امتحانت