ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن‘ 5ملزمان گرفتار
ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا سرچ آپریشن۔ انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کے دوران تھانہ پاک گیٹ، تھانہ کینٹ اور تھانہ قطب(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
پور کے علاقوں محلہ منجی باف،بستی ڈیرہ اور الطاف ٹاون میں 05 ملزمان صغیر احمد، محمد زاہد، محمد مبین،علی رضا،محمد اکمل اور اللہ ڈتہ کو گرفتار کر لیا- سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں پتنگیں، کیمیکل سے بنے ڈور، شیشہ حقہ اور سامان آتش بازی برآمد کر لیے۔ ملزم صغیر احمد کو گرفتار کر کے 2000 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل سے بنے ڈور برآمد کیے گئے۔ سرچ آپریشن کے دوران 145 چائنا ماچس اور 01 عدد شیشہ حقہ برآمد کیا گیا-
سرچ آپریشن