لاک ڈاؤن‘ درباروں کی بندش سے اوقاف مالی مشکلات کا شکار

  لاک ڈاؤن‘ درباروں کی بندش سے اوقاف مالی مشکلات کا شکار

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان) لاک ڈاؤن کے باعث درباروں کی بندش سے محکمہ اوقاف کو 25 کروڑ سے زائد کا نقصان ملازمین کو دی جانیوالی تنخواہیں او بنشیرز کو دی جانیوالی رقوم کے لیے مسائل سر اٹھانے لگے تفصیلات (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں لاک ڈاؤن کے باعث جہاں پر مارکیٹیں، بازار او ردفاتر بند ہیں وہی پر پبلک مقامات اور درباروں پر بھی عوام داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے درباروں پر پابندی کے باعث محکمہ اوقاف کو لاک ڈاؤن کے باعث 25 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جسکی وجہ سے تنخواہوں او پیشنز کو دی جانیوالی رقم میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں یہ رقم 15کروڑ سے زائد بنتی ہے محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق جنوری سے لیکر اپریل کے اخر تک صوبہ بھر میں 100 سے زائد عرس کی تقریبات ہوتی ہیں ان تقریبات پر عوام کروڑوں روپے کے نذرانے کی مد میں درباروں کو دیتے ہیں درباروں کی بندش اور عرس تقریبات پر پابندی کے باعث محکمہ اوقاف کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے یادرہے کہ اس وقت صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کے ساڑھے 5 سو سے زائد دربار ہیں جن پر معمور ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنا ہوتی ہیں

اوقاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -