محفوظ ٹرین آپریشن‘ ریلوے افسران کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

  محفوظ ٹرین آپریشن‘ ریلوے افسران کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

  

ملتان(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے ملتان ڈویڑن میں حفاظتی اقدامات جاری،ڈی ایس ریلوے ملتان دفتر میں آنے والے سٹاف کے لئے ہر دفتر کے باہر ہینڈ سینی (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ٹائزر لگا دئیے گئے،تفصیل کے مطابق محفوظ ٹرین آپریشن کے لئے ملازمین کی حفاظت کے پیش نظر کورونا کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات کے مطابق ریلوے ملتان ڈویڑن میں حفاظتی اقدامات مسلسل اٹھائے جا رہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے دفتر میں کام کیلئے آنے والے سٹاف کے تمام دفاتر کے باہر ہینڈ سینی ٹائیزر لگوا دئیے گئے اور سٹاف کو سختی سے ہدایات دی گئی ہیں کہ سینی ٹائیزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے،بتایا گیا ہے ریلوے ملتان اسٹیشن پر بھی سپرے اور صفائی دھلائی کا عمل بھی جاری ہے۔

حفاظتی انتظامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -