50سے زائد بچیوں کے اغوا اور 2قتل میں ملوث مرکزی ملزمان ملتان منتقل‘ تفتیش جاری
ملتان (نیوز رپورٹر)ملک بھر سے 50 سے زائد بچیوں کو اغوا اور دو کو قتل کرنے والے گروہ کے مر کزی ملزمان کو پولیس (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
تھانہ سیتل ماڑی نے گزشتہ شب ملتان منتقل کر دیا جبکہ اس گروہ کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی جانے والے 9 سالہ شازماں بی بی کی لاش کا گزشتہ روز لیہ سے پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے جسکی رپورٹ پولیس کو آج موصول ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان رزاق اور کوثر بی نی عرف سلمی سے تفتیش جاری ہے جنہوں سے 10 سے زائد فروخت کی جانے والی بچیوں بارے تفصیل پولیس کو بتادی ہے جو انہوں نے مخلتف لوگوں کو مختلف اوقات میں فروخت کی تھیں جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے فروخت کی جانے والی تمام بچیوں کی معلومات حاصل کرنے کے بعد ان بچیوں کی برآمدگی بارے اقدامات کئے جائیں۔ملزمان سے جن بچیوں بارے تفصیلات حاصل ہو ئی ہیں ان کے لواحقین کو بھی بلایا جارہاہے۔واضح ریے کہ پولیس اڑھائی سالہ بشری کا پوسٹ مارٹم نہ کرایا ہے ہے کیونکہ اس بچی کی ہڈیاں ملی تھیں۔ملزمان زہر تفتیش ہیں۔