باریک پولی تھین بیگ تیارکرنے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کاحکم

باریک پولی تھین بیگ تیارکرنے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ...

  

رحیم یار خان(بیورورپورٹ) باریک پولی تھین بیگ تیارکرنے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

سیاہ اور15مائیکرون سے باریک پولی تھین بیگ تیارکرنے اورفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران کوہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق باریک پولی تھین بیگ تیاراورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کی سزاتین ماہ اورپچاس ہزارروپے جرمانہ ہوگاغفلت اورکوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی محکمہ تحفظ ماحولیات عملہ نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -