کرونا سے نمٹنے کیلئے واضح پالیسی کا نہ ہونا خطرناک،مریم اورنگزیب

کرونا سے نمٹنے کیلئے واضح پالیسی کا نہ ہونا خطرناک،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے واضح پالیسی کا نہ ہونا خطرناک ہے، مستقبل کی حکمت عملی کیلئے بڑا خاکہ ذہن میں رکھنا ہوگا، وائرس کی مقامی آبادی میں منتقلی کا پہلو تشویشناک ہے۔ترجما ن مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت غیر اعلانیہ طور پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر کے عوام کی جان سے کھیل رہی ہے، او پی ڈیز بند ہونے کے بعد عام مریض علاج کیلئے کہاں جائیں گے؟ او پی ڈیز بند کرنا تشویشناک، افسوسناک اور خطرناک ہے، او پی ڈیز بند ہونے سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔مریم اورنگزیب(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

نے مزید کہا حکومت سے بار بار کہا ہے کہ عام ہسپتالوں سے کورونا مریض الگ رکھے جائیں، ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنا اور ان میں کورنٹین سینٹرز بنانا خودکشی کے مترادف ہے، عام مزدور اور کمزور طبقات کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں پہنچایا گیا جس پر عوام پریشان ہیں، دیہاڑی دار مزدور پوچھ رہے ہیں کہ کب انہیں نقد امداد ملے گی؟ کب اور کیسے حکومت ریلیف پہنچائے گی؟۔
مریم اورنگزیب