2افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

  2افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق‘ خاتون کی خود کشی

  

ملتان‘بستی ملوک‘ رحیم یار خان (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ) ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق کار کی ٹکر لگنے سے سائیکل سوار جان بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ ننگانہ چوک پر غلام یسین نامی شخص سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم کار سے ٹکر ہو ئی اور موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔کارسوار موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کا روائی شروع کر دی ہے۔ (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

موٹروے روڈ نزد ابوبکر ٹاؤن کے قریب ٹرک کی رکشہ کو ٹکر جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت خاتون مسرت بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ بچی مسکان دختر فیروزسکنہ بستی ملوک دھوبیاں والی بستی موقع پر جانبحق ہوگئی تھانہ بستی ملوک پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور ٹرک کو بھی اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی زخمیوں کو ریسکیو1122نے طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کر دیادریں اثنا گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 23سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی‘ 3کا اقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق تاج گڑھ روڈ کی رہائشی 23سالہ سمیرا بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں چند لمحے طبی امداد کے باوجود سمیرا بی بی جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے تین خواتین گھوٹکی سندھ کی 28سالہ شبیراں بی بی‘ خانپور کی 27سالہ مہرین بی بی اور چک 86پی کی 18سالہ بشرا بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -