سندھ حکومت کے کرونا فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع، کسی کو ابھی تک ایک پائی نہ ملی 

سندھ حکومت کے کرونا فنڈ میں 3ارب روپے سے زائد رقم جمع، کسی کو ابھی تک ایک پائی ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے کرونا فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ یکم اپریل تک فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد فنڈ جمع ہوچکے تھے۔ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب 84 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی، مخیر حضرات کی جانب سے 4 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد رقم فنڈ میں دی گئی۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ کے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی عطیات سندھ حکومت کے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں دئیے ہیں۔پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہیں تاہم وفاق یا صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال عوام کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

فنڈ جمع

مزید :

صفحہ اول -