کراچی، گلبہار میں 5 منزلہ رہائشی عمارت جھک گئی

کراچی، گلبہار میں 5 منزلہ رہائشی عمارت جھک گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلبہار پھول والی گلی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی ہے۔حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)نے خطرناک قرار دی گئی عمارت کا جائزہ لیا۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق 16 مارچ کو عمارت کا سروے کیا گیا تھا اور 19 مارچ کو رپورٹ ڈی سی سینٹرل کو بھیج دی تھی۔حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث عمارت پر ایکشن نہیں لیا گیا جبکہ عمارت کو خالی کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگی ہے۔ایس بی سی اے حکام کے مطابق عمارت خالی کرانے کے بعد ڈیمولیشن ایکشن کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -