زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید80کروڑ40لاکھ ڈالرکم ہوگئے
کراچی(این این آئی)ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں اور ایک ہفتے میں سرکاری ذخائر میں 80 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اعداد وشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 20 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے غیر ملکی قرضوں اور سود کی مد میں 44 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے۔
زرمبادلہ