کراچی ایکسپو سینٹر میں 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا افتتاح
کراچی(آئی این پی) ایکسپوسینٹر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 1200 بستروں پر مشتمل فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔فیلڈ آئسولیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب میں گورنرسندھ، کور کمانڈر کراچی اور وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں۔گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ا?ئسولیشن سینٹرز کو ڈبلیو ایچ او کیتجویز کردہ اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔گورنر سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئسو لیشن سینٹرکی تعمیر میں پاک ا?رمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کام کیا، کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک فیلڈ آئسو لیشن سینٹر کام کرتا رہے گا۔
افتتاح