خاتون پولیس اہلکار رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر) شہری سے رشوت لینے والی خاتون پولیس اہلکار کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیاہے۔پولیس حکام نے خاتون اہلکار کی رشوت وصولی کی میڈیا پر خبرنشرہونے کے بعدایکشن لے لیا، خاتون پولیس اہلکار کو معطل کر کے سعودآباد ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی کورنگی نے شوکاز نوٹس کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی جبکہ ایس ایچ او کورنگی وہیڈ محرر کورنگی کو کمزور سپرویژن پر شوکاز نوٹس جاری کر دی گئے۔واقعے کی انکوائری ڈی ایس پی الفلاح ڈویژن علی رضا کے سپرد کی گئی ہے اور 7 دن میں انکوائری مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔