لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ دکانوں پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

  لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ دکانوں پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں جاری لاک ڈاؤن اور پولیس ناکوں کے باوجود ڈاکو دیدہ دلیری سے دکانوں کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دی گئی دکانوں میں لوٹ مار کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 2 مسلح ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور اور گوشت کی دکان میں لوٹ مار کی، 3 دکانوں میں کی گئی واردات میں 5 لاکھ روپے اور قیمتی سامان لوٹا گیا۔قائد آباد پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ متاثرہ دکاندار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

مزید :

صفحہ آخر -