پی ایس پی کے تحت راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پاک سر زمین فاؤنڈیشن کے تحت ملک کی غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں ناظم آباد گجر نالہ،فیڈرل بی ایریا،موسیٰ کالونی، لانڈھی ٹاؤن دیگر علاقوں میں مستحق افراد میں کھانا، غریب بستیوں میں گھر گھر راشن اور اشیائے ضرورت تقسیم کئے گئے۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے زمہ داران نے متاثرہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مصطفی کمال کی جانب سے ہمدردی و نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ عوام نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر مصطفی کمال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ایس پی کے ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا۔