خدمت خلق فاؤنڈیشن میں خون کے عطیات کا سلسلہ جاری

  خدمت خلق فاؤنڈیشن میں خون کے عطیات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فلاحی ادارے خدمت خلق فانڈیشن میں انڈس ہسپتال اور محمدی بلڈ بینک کے تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ خدمت خلق فانڈیشن میں ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد بڑی تعداد میں تھیلیسمیامرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دیے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز تھیلیسمیامرض میں مبتلابچوں کی خدمت خلق فانڈیشن کے مرکزی دفتر واقع فیڈرل بی ایریا آمد۔بچوں اور انکے اہل خانہ نے خدمت خلق فانڈیشن میں موجود کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تھیلیسمیا مرض میں مبتلا بچوں نے اتنی بڑی تعداد میں ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کی جانب سے خون عطیہ کرنے پر شکر یہ بھی ادا کیا۔ کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فانڈیشن آج پاکستان کا واحد فلاحی ادارہ ہے جس میں کچھ لینے کے بجائے اپنا لہو دینے والوں کی قطاریں لگی ہیں اورایم کیوایم پاکستان اپنی استعطاعت سے بڑھ کرکروناکیخلاف جاری جنگ میں اپناحصہ ڈال رہی ہے۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ مشکلات سبب کے کے ایف کی سینکڑوں ایمبولنس خراب اور سروس معطل ہے اور پاکستان کی خدمت،فلاح وبہبود کیلئے خدمت خلق فانڈیشن کو مسلسل کام کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ خدمت خلق فانڈیشن پورے پاکستان کا سب سے بڑافلاحی ادارہ بننے کا جذبہ رکھتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -