لانڈھی اور کورنگی میں کلورین واٹر اور جراثیم کش اسپرے

  لانڈھی اور کورنگی میں کلورین واٹر اور جراثیم کش اسپرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئرر ضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی اور لانڈھی کی تمام یونین کمیٹیز میں کلورین واٹر اور جراثیم کش اسپرے انجام دیا گیا،رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے اپنی نگرانی میں کورنگی اور لانڈھی زونز میں عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات کی نگرانی کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ہاشم رضا نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اپنی عوام کو کسی بھی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑ سکتی کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت ہمارے بلدیاتی نمائندوں نے شب روز میدان عمل میں رہ کر عوام کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں MPAہاشم رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی وسائل اور اختیارات کی عدم دستیابی کے باجود موزی وباء کرونا وائرس حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی قیادت اور کارکنان کرونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں عوام کے ساتھ ہیں اور انہیں سہولتیں فراہم کررہے ہیں اس موقع پر وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ بلدیہ کورنگی آج لاک ڈاؤن کے 11ویں روز بھی بلا تعطل بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید :

صفحہ آخر -