عوام کو کرونا سے بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: گورنر سندھ
کراچی(آئی این پی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف قوم، فوج، رینجرز اور پولیس متحد اور ہمہ وقت تیار ہے، کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، سندھ رینجرز عوام کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کاوش کررہی ہے، رینجرز اور پولیس کے جوان کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اور کرونا وائرس کے خلاف اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی،اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے خلاف حکومتی احکامات پر بھرپور عمل یقینی بنارہے ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
ملاقات