6 اپریل سے سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ

6 اپریل سے سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث بند کیے جانے والے سینیٹ سیکریٹریٹ کو 6 اپریل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایت پر 6 اپریل کو سینیٹ سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کا مختصر اسٹاف ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افسران حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے، پیر سے جمعرات صبح دس سے دو بجے تک ڈیوٹی اوقات رکھے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کے روز صبح دس سے ایک بجے تک اوقات کار ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملککت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کرونا وائرس سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
سینیٹ سیکریٹریٹ

مزید :

صفحہ اول -