وزیر اعلیٰ محمود خان کا نامور ادیب شیر افضل خان بریکوٹی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا نامور ادیب شیر افضل خان بریکوٹی کے انتقال پر دکھ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نامور ادیب اور مصنف شیر افضل خان بریکوٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمز دہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید جہانگیر شاہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دُعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -