ملک بھر میں کورونا سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، رضاربانی

  ملک بھر میں کورونا سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے، رضاربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاست سے ہٹ کر لوگوں کی خدمت کی جائے،ملک بھر میں کورونا سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے،جس سے دنیا پریشان ہے اس صورتحال میں کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال کیا جانا چاہیے مگر افسوس ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کو استعمال نہیں کیا جا رہاانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے مثالی کام کیا ہے۔: وفاق کو سندھ حکومت کے اقدامات سے سیکھنا چاہیییہ صرف ایک صوبہ کا مسئلہ نہیں اس میں صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا چاہیئیٹایگر فورس کی جگہ جس طرح سندھ حکومت نے محلہ کمیٹیاں بنائی ہیں، اسی طرز کی کمیٹیز بنائی جائیں، محلہ کمیٹی کی طرز پر کمیٹیز بنا کر تمام جماعتوں کو شامل کرکے عوام کے مسائل حل کیے جانے چاہیں،حکومت نے ٹائیگر فورس بنانے کی بات کی جسے پارلیمینٹ نے منظور کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنسل کی جگہ سی سی آئی کو استعمال کیا جانا چاہیئے تھاہمیں قومی سطح پر کوشش کی ضرورت ہے جو کہ وفاقی حکومت سے آنی چاہیئے مگر وفاق حکومت اب بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -