گورنر سندھ سے کول اینڈ کول کمپنی کے عہداروں کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کول اینڈ کو ل کمپنی کے عہدیدار محسن پردیسی، اے آر وائے (ARY)چینل کے چیئرمین حاجی محمد اقبال اور دیگر نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کول اینڈ کول کمپنی کے عہدیدار محسن پردیسی نے گورنرسندھ کو ایک کروڑ روپے مالیت کے سینی ٹائزر کا عطیہ پیش کیا۔ اس موقع گورنرسندھ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں مخیر حضرات کا کردار بہت اہم ہے،لاک ڈاؤن کا شکار عوام کوراشن اور ضروری حفاظتی ساز وسامان پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں مخیر حضرات اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے اسے متحد ہو کر ہی جیتا جا سکتا ہے،کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اشد ضروری ہے جس کے لئے آگاہی بھی عوام کو دینے کی ضرورت ہے۔