کرونا کے ڈر سے بھاگنے والے کانسٹیبل کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی

کرونا کے ڈر سے بھاگنے والے کانسٹیبل کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)کرونا وائرس کے ڈر سے بھاگنے والے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل کی رپورٹ نیگٹیو آگئی۔ اسلام آبادپولیس میں تعینات کانسٹیبل علی شیر طبیعت خراب ہونے پر کرونا وائرس کے ڈر سے بھاگ کر اپنے گاؤں بھولی دی جھوک آ گیا جس کو گزشتہ روز ریسکیو 1122کے عملے نے جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز اس کی رپورٹ نیگٹیو آئی لیکن ہسپتال انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کانسٹیبل علی شیر کو 14دن کے لئے قرنطینہ کر دیا اور 14روز بعد قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائیگا۔ محکمہ واسا کے سیور مین محمد عامر مسیح کو کرونا وائرس شبہ میں اس کے گھر واقع ستارہ کالونی سینٹر میں اس کی پوری فیملی کے ساتھ قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -