عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے بگڑ تی صور تحال کا نوٹس لے، پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے، کرونا وباء پھیلنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری کی توجہ زیادہ ہونی چاہئے۔پاکستان نے بھارتی مکروہ چہرے کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو یاد دلایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے، 5 اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور پاک بھارت معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سے روکے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، پاکستان بھارتی ریاست دہشت گردی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بے نقاب کرتا رہے گا۔
پاکستان