وزیراعظم ٹائیگر فورس کے نام پر ''عمران فورس'' نہ بنائیں،فائق شاہ

وزیراعظم ٹائیگر فورس کے نام پر ''عمران فورس'' نہ بنائیں،فائق شاہ

  

کراچی (پ ر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیراعظم عمران خان مخاطب کر کے کہا ہے کہ رضا کار ٹائیگر کے نام پر عمران فورس نہ بنائی جائے بلکہ تمام شعبوں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمائندگی دی جائے ورنہ ماضی کی طرح اقربا پروری اور کرپشن کے الزامات میں اصل کام دب جائے گا۔رضا کار ٹائیگر فورس کے ذریعے جانبداری،دھونس اور سیاسی رشوت اور مفادات کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا اس لیے امن ترقی پارٹی کو نہ سہی لیکن دیگر سیاسی و دینی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور کرپشن بھی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرونا کے خلاف جنگ میں سولو فلائٹ ترک کر کے تمام صوبوں اور اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں ورنہ بہت نقصان ھو گا۔انا،تکبر اور غرور کے چنگل سے نکلیں اور متحد ہو کر کرونا کے خلاف جنگ لڑیں تب ھی کامیابی ممکن ہے محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی ایک پائیدار اور جامع حل اور حکمت عملی دے رہی ہے اپنے تمام تر سیاسی مفادات ترک کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں

مزید :

صفحہ آخر -