آج پاکستانی قوم مشکل ترین حالات سے گزرہی ہے، مولانا سلفی

آج پاکستانی قوم مشکل ترین حالات سے گزرہی ہے، مولانا سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے بیان میں کہا اس وقت پاکستانی قوم بہت مشکل ترین حالات سے گزرہی ھے ضرورت ہے کہ اللہ تعالی کے ساتھ تعلق کو مستحکم کیا جاے گھروں میں رہے کر اپنے وقت کا بہترین استمعال کیا جاے تلاوت قرآن مجیداور ترجمہ کا اہتمام کریں نوافل کی کثرت ہونی چاے مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہاکہ الحمداللہ ہر مشکل گھری میں پاکستانی قوم نے ایک دوسرے کا خیال کیا اور انفاق فی سبیل اللہ کا مظاہرہ کیا اور آج بھی بھر پور حصہ لے رہے ھیں لیکن ایک چیز کی ہمیشہ شکایت رہی پاکستانی قوم کو اور آج بھی ہر زبان پر یہ الفاظ ہیں کہ سیاست دان اور حکومت زمہ داران صدر وزیر آعظم، انکے وزیر ارکان پارلیمنٹ وفاقی وصوباء اس مشکل گھر ی میں عطیہ نہیں کرہے لوگو کو تو کہے رہے ھیں اور بیرون ملک پاکستانیوں بھی تلقین کی جارہی اور دنیا سے فنڈ وصول کرنے کی کوشیش کی جاری ہے اگر ہمارے سیاست دان اور حکمران جو ارب پتی ہیں اگر وہ اس کار خیر میں دل کھو ل کرحصہ لے لیں انشاء اللہ ہمیں کسی سے فنڈ خیرات لینے کی ضروت نہیں ہوگی اور اللہ کی رحمت غالب آئیگی اور اللہ ہمیں اس مشکل وقت سے نجات عطا کردے گا مولانا سلفی نے چودھری شجات حسین کی تجویز کو قابل عمل کہتے ہوے کہا تمام اسلامی ملک کے سربرہان اللہ کے گھر بیت اللہ میں جمع ہوکر توبہ واستغفار کریں اللہ جلد رحم فرمادے گا

مزید :

صفحہ آخر -