جے ایس بینک ”ایشیا منی ایوارڈز 2020ء“میں فاتح

  جے ایس بینک ”ایشیا منی ایوارڈز 2020ء“میں فاتح

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)بین الاقوامی مالیاتی شعبہ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد و قامت کی عکاسی کرتے ہوئے ملک کے تیزی سے ترقی کرنے والے مالیاتی ادارے جے ایس بینک نے ایشیا منی ایوارڈز 2020ء میں ”ایس ایم ایز کے لئے بہترین بینک“ اور ”CSR کے لئے بہترین بینک“ کے ایواڑڈز جیت لئے۔ بینک نے 2019ء میں بھی ایشیاء منی کی جانب سے ایس ایم ای کے لئے بہترین بینک کا ایوارڈ حاصل کیا۔ سال 2019ء جے ایس بینک میں ترقی اور فروغ کا سال تھا۔ جب چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو قرض دینے کی بات آئے تو پاکستان کے بڑے بینکوں میں شامل جے ایس بینک سرفہرست تین بینکوں میں شمار کرتا ہے۔ متوازی کاروباری پورٹ فولیو نمو کے ساتھ بینک کا مجموعی ایس ایم ای کلائنٹ روسٹر بڑھ کر تقریباً 22 ہزار ہو گیا ہے۔ بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی کی زیر قیادت بینک نے خواتین اور معذور افراد میں کاروبار کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران جے ایس بینک پاکستان کا پہلا اور واحد مالیاتی ادارہ بن گیا جسے موسمیاتی تبدیلی کے خاتمے کے لئے کام کرنے والے عالمی سطح کے گرین کلائمنٹ فنڈ کی جانب سے تسلیم کیا گیا۔ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گرین بینکنگ گائیڈ لائنز پر بھی مکمل عمل درآمد کیا اور پاکستان کی سولر پاور مارکیٹ میں سبقت حاصل کی۔جے ایس بینک کے صدر و سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک میں ہم صارفین اور کمیونٹیز کیلئے قدر کی تشکیل کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم اس اعزاز پر خوش ہیں اور ہم ایسی پیشکشوں کی تیاری اور تعارف کو جاری رکھیں گے جو مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے صارفین کے جاری

مزید :

صفحہ آخر -