کرونا وائرس، پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی

کرونا وائرس، پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شہر قائد میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تدفین کے لیے نیا قبرستان بنا دیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک نیا قبرستان بنایا گیا ہے جہاں کرونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا، یہ قبرستان80 ایکڑ پر محیط ہے، جہاں پہلے شخص کی تدفین بھی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کیے گئے تھے، جن میں محمد شاہ، مواچھ گوٹھ، کورنگی، اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا اور سرجانی کے قبرستان شامل تھے۔گورکنوں کے حفاظتی لباس کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جس پر پی ڈی ایم اے سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -