شہرقائد سے خاتون سمیت چار جعلی صحافی گرفتار

شہرقائد سے خاتون سمیت چار جعلی صحافی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کارروائی نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں کی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان اپنا تعلق ویب چینل سے بتاتے ہیں،ملزمان نے فیکٹری کے مالکان کو بلیک میل کرکے تیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کو فیکٹری مالک نے 9ہزار دے دیئے تھے، ملزمان نے مزید رقم کا تقاضہ کیا تو فیکٹری مالک نے ملزمان کو پیسے دینے کا کہا اور ساتھ ہی پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس نے خاتون سمیت چاروں ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -