ڈاؤ یونیورسٹی نے 1000کورونا ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤیونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کورونا ایمرجنسی کے باعث ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے اسے ایک ہزار روزانہ تک لے جایا جارہا ہے۔آج(جمعہ)سے مشین اور کٹس آنے کے بعد ہم اپنی کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت ایک ہزار روزانہ کرلیں گے جبکہ آج سے ہی ڈاؤ اسپتال میں عام مریضوں کیلییمفت ٹیلی میڈیسن کلینک کا بھی آغاز کیا جارہاہے یہ باتیں انہوں نے اپنے دفترمیں آن لائن اورٹیلیفون کے ذریعے بعض میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال ڈاؤ لیب اوجھا کیمپس میں تین سو کورونا ٹیسٹ روزانہ کی بنیا د پر کرنے کی صلاحیت ہے انہوں نے بتایاکہ اب تک ہمارے یہاں ہونے والے سیکڑوں ٹیسٹ کے بعد وہ کہہ سکتے ہیں مثبت آنے کی اوسط نوفیصد ہیانہوں نے کہاکہ صوبے اسکریننگ کا عمل تیز کیا جارہاہے یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ڈا میں چودہ آئسو لیشن بیڈ ہیں جبکہ اس وقت ہمارے یہاں کورونا کے دس مریض زیر علا ج ہیں جن میں چار وینٹی لیٹر پر ہے جہاں تک کورونا سے متاثر مریضوں کا صحت یابی کا تعلق ہے جو آیا صحت یاب ہی ہوکر کرگیا ہے اب تک ہمارے یہاں کورونا سے صرف دواموات ہوئی ہیں ان میں سے ایک کو بڑی عمر کے ساتھ ہارٹ،بلڈپریشر شوگر وغیرہ کے مسائل بھی تھے دوسرے کے ساتھ ایسا مسائل نہیں تھے انہوں نے بتایا کہ ڈا میں بھی دنیا بھر کی طرح کورونا کے علاج کے لیے کلوکوئینن ایزی تھرومائیسین کے مرکب سے علاج ہورہاہے اس کے مثبت نتائج آرہے ہیں لیکن سوفیصد نتائج نہیں آرہے ہیں تاہم اس علاج کے حوالے سے ہمارے یہاں ایک تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے جو مریضوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرکے اس مرکب کے اثرات کا مکمل تجزیہ کررہی ہے اس ریسرچ کے مکمل ہونے بعد ہی کورونا سے اس کے ذریعے علاج پر رائے دی جاسکے گی تاہم یہ دوا بھی دیگر دواں کی طرح ضمنی اثرات رکھتی ہے ہم ای سی جی کرکے دوا دیتے ہیں اور اس کے بعد دل کے افعال کا جائزہ لیتے رہتے ہیں کیونکہ اس دوا کے دل پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ دوائیں جب ہم اتنے محتاط انداز میں استعمال کررہے ہیں تو اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکہ لوگ ازخود یہ دوائیں لینا شروع کردیں یہ انتہائی خطرناک ہیاس سے سختی سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے پروفیسرمحمد سعید قریشی نے کہاکہ کورونا ایمرجنسی کے باعث ہماری اوپی ڈیز بند ہوگئی ہیں جس سے عام امراض کے مریضوں کو پریشانی ہورہی ہے اس کیلیے ڈا یونیورسٹی اسپتال میں ایک مفت آن لائن کلینک شروع کیا جارہاہے جس میں ہمارے ماہر ڈاکٹرز صبح نوبجے سے دوبجے تک ہفتے میں چھ دن فرائض انجام دیں گے مفت ٹیلی میڈیسن کلینک چھ گھنٹے پیر تا ہفتہ خدمات انجام دیں گے گائنی،میڈیسن،سرجری اور سائیکاٹری کے مریض ماہرین سے مفت مشورے لے سکیں گے اور دوا بھی تجویز کی جاسکیں گی انہوں نے بتایا کہ کلینک سے فون نمبر02138732032 پررابطہ کرکے استفادہ کی جاسکتاہے