پاکستان میں صحت یاب ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کونسی ادویات دی گئیں ؟ پتا چل گیا

پاکستان میں صحت یاب ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کونسی ادویات ...
پاکستان میں صحت یاب ہونے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کونسی ادویات دی گئیں ؟ پتا چل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین دوائیاں فائدہ مند ثابت ہونے لگی ہیں۔ مریضوں کو ان ادویات کا پانچ دن کا کورس مکمل کرایا گیا، اب تک اٹھارہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی ملیریا کیلئے استعمال ہونے والی دو دوائیوں ہائیڈروکسی کلوروئین اور ایزیتھرو مائی سین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کرنے کے کامیاب نتائج سامنے آ رہے ہیں۔متاثرہ مریضوں کو ہائیڈروکسی کلوروئین پہلے روز دو گولیاں صبح اور دو شام دی گئیں جبکہ باقی چار دن ایک گولی صبح اور ایک شام دی جا رہی ہے۔
کورونا ایڈوائزری گروپ کے کوچیئرپرسن اسد اسلم نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلے کی سوزش، بیکٹریا، جلد کے انفیکشن، آنکھ اور کان کے انفیکشن کے لئے استعمال ہونے والی ایزیتھرومائی سین ایک گولی صبح اور شام پانچ دن کا کورس مکمل کروایا جاتا ہے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں میں یہ ادویات استعمال کروا کر مریضوں کو صحت یاب کیا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -