امریکی صدر کے دوسری بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ،نتیجہ سامنے آگیا

امریکی صدر کے دوسری بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ،نتیجہ سامنے آگیا
امریکی صدر کے دوسری بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ،نتیجہ سامنے آگیا

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں کورونا وائرس کے وارجاری۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کئی اعلیٰ امریکی عہدیدار بھی اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں، اس ضمن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا جس کے نتائج جان کر امریکی صدر نے سکھ کا سانس لیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی منفی آیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا دوسری بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تاہم وہ ٹیسٹ منفی آیا ہے اور امریکی صدر اس وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس دردناک صورت حال میں بھی لوگ سیاست سے باز نہیں آتے، یہ وقت عوام پر توجہ دینے کا ہے سیاست کا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں میں 350ارب ڈالر تقسیم کررہے ہیں جب کہ بے روزگار ہونے والوں کو کل سے چیک دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک مرتبہ قبل بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےاور اس  وائرس کے سبب دنیا میں53,200 افراد ہلاک اور 1,015,667 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ جانی نقصان امریکہ میں ہوا ہے جہاں چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکہ میں وائرس سے ہلاکتیں چھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

ہم ٹی وی کے مطابق نیویارک میں صورتحال اس قدر پریشان کن ہے کہ وہاں وینٹی لیٹرز کم پڑگئے ہیں جس کے بعد امریکا نے چین سے وینٹی لیٹرزخریدنے کافیصلہ کیاہے۔

مزید :

کورونا وائرس -