ہمیں اس وبا کو نہ صرف روکنا ہے بلکہ دل و دماغ سے بھی مٹادینا ہے: سید سردار علی شاہ

ہمیں اس وبا کو نہ صرف روکنا ہے بلکہ دل و دماغ سے بھی مٹادینا ہے: سید سردار علی ...
ہمیں اس وبا کو نہ صرف روکنا ہے بلکہ دل و دماغ سے بھی مٹادینا ہے: سید سردار علی شاہ

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )کورونا وائرس سے لڑنے کے لیئے ٹرپل ٹی مکینزم کو اپنانا ہوگا، ہمیں اس وبا کو نہ صرف روکنا ہے بلکہ دل و دماغ سے بھی مٹادینا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس عمرکوٹ صوبائی وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے ضلع کے ایک جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین سید نور علی شاہ، 51 برگیڈ کے کمانڈر نوید اقبال، رینجرز ونگ کمانڈرکرنل وقاراحمد ، ڈپٹی کمشنرندیم الرحمن، ،ایس ایس پی سید عامر شاہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عوام کی جانب سے حکومتی اقدامات پر ممکنہ عملدرآمد کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

سید سردار علی شاہ نے مشکل صورتحال میں اپنے فرائض بھرپور انداز میں ادا کرنے پر ڈاکٹروں، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کیا جبکہ پولیس رینجرز اور پاک آرمی کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیااجلاس میں حکومت کی جانب سے مستحق اور غریب طبقے کے لیے راشن اور ریلیف کے کاموں میں مزید تیزی اور شفافیت برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت سندھ بھرپور اور ہر ممکن مدد کر رہی ہے لیکن یہ وبا عالمی نوعیت کی ہے جس سے نمٹنے کے لیے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے انہوں نے زمیندار افراد کو ایک تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر تمام لوگ اپنی فصل سے فی من ایک کلو گندم بھی اگر امداد کرے تو بھی ہزاروں خاندانوں کی مدد ہو جائے گی ۔

سردار علی شاہ نے اس تجویز پر خود سے عملدرآمد کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں وبا سے بچاؤ کے لیے جو ٹرپل ٹی یعنی ٹریس، ٹیسٹ اور ٹریٹ فارمولا اختیار کیا ہے ہمیں بھی اس پر مکمل عمل پیرا ہونا پڑے گا سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے بھی کئی وبائی امراض آئے اور بڑے بوڑھوں کے ذھنوں میں انمٹ یادیں چھوڑ گئے لیکن ہم اپنی نسلوں کے لیے کورونا وائرس کی ڈراؤنی یادیں چھوڑنے نہیں دینگے اور اس وائرس کے جلد خاتمے اور کم نقصان کے لیئے ہر طرح سے نمٹیں گے۔

اس موقعہ پر 51 برگیڈ کمانڈر نوید اقبال نے کہا کہ پاک افواج سولین اداروں کے مدد کے لیے ان کے شانہ نشانہ کھڑی ہے اور اس کورونا کے وبا کے خاتمے کے لیے جنگ ہم نے مل کے لڑنی ہےاجلاس کے اختتام پر سید نور علی شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیاجائزہ اجلاس کے بعد وزیر ثقافت نے شرکاء کے ساتھ ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اسپتال کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ کورنٹائن سینٹر کے انتظامات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -