سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی صلاحیت ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کر لی، ایک اور اچھی خبرآگئی

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی صلاحیت ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کر ...
سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی صلاحیت ختم کرنے والی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کر لی، ایک اور اچھی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایسی کئی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کر لی ہے جو خلیوں میں کورونا وائرس کے داخل ہونے کی صلاحیت کو ختم کرنے میں انتہائی موثر ہیں۔چینی سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس سے کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج میں کافی مدد مل سکتی ہے۔
بیجنگ کی سِنگ ہو آ یونیورسٹی کے پروفیسر ڑینگ لِنچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے جس طرح کی اینٹی باڈیز کی نشاندہی کی ہے انھیں ملاکر دوا کا استعمال تمام موجودہ طریقوں سے زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے، ان طریقوں میں پلازما جیسے بارڈر لائن ٹریٹمنٹ بھی شامل ہیں۔
ژینگ اور ان کی ٹیم نے جنوری میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے لی گئی اینٹی باڈیز کا تجزیہ کرنا شروع کیا تھا۔ اس تحقیق کے دوران انہوں نے 206 مونو کلونل monoclonal اینٹی باڈیز الگ کی ہیں جو ان کے کہنے کے مطابق وائرس کے خلاف مزاحمت کی مضبوط صلاحیت رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ 31 دسمبر 2019 سے چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے اب تک ہزاروں افراد کی جانیں لے لی ہیں اور دنیا بھر میں سائنسدان وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کرنے کی کوششوں میں ج±ڑے ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔