ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے جس کے اثرات معیشت پر بھی واضح دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان میں انٹ بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے عوام کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 7 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی مثبت رجحان پیداہو گیاہے اور100 انڈیکس میں 629 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 782 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو۲ گئی اور انڈیکس 629 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 31 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا ، انڈیکس 31 ہزار 412 پر ٹریڈ کر رہاہے ۔