"اعدادوشمار چھپانےکے امریکی الزام شرمناک، امریکااس لڑائی میں یہ کام کررہا ہے" چین بھی میدان میں آگیا

"اعدادوشمار چھپانےکے امریکی الزام شرمناک، امریکااس لڑائی میں یہ کام کررہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس عالمی قوتوں کے بھی اعصاب پر سوار ہے، امریکا کی جانب سے الزامات پر چین بھی میدان آگیااور امریکی الزامات کو شرمناک قرار دے دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران امریکی الزامات کو مسترد کیا، امریکی اخبار بلومبرگ کے رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہوا چن ینگ نے کہا کہ بطور بلومبرگ رپورٹر آپ بھی جانتے ہیں امریکا کیا کررہا ہے، انہوں نے کہا انہیں یقین ہے کہ رپورٹر نے جو سوال کیا ہے اس کا جواب ان کے ذہن میں پہلے سے ہی موجود ہے بس وہ تصدیق کرنا چاہ رہے ہیں۔

ہوا یینگ نے کہا کہ وہ امریکی میڈیا میں سامنے آنےوالی تمام رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ یکم اپریل کو امریکی نائب صدر مائیک پنس بھی یہ الزام لگاچکے ہیں کہ چین دسمبر سے پہلے ہی اس وائرس سے لڑ رہا تھا اور اس نے اعداد وشمار بعد میں دنیا پر واضح کیے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے ہمیشہ واضح کیا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت نے شفاف اعدادو شمار بروقت دنیا کے سامنے رکھ دیے تھے، چینی حکومت کے روزانہ اعدادوشمار کو جمع کرکے ان اعداد وشمار کی پڑتال کی جاسکتی ہے، عالمی صحت عامہ ، وبائی امراض اور بیماریوں کے وقت ہمیں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ہدایات پر توجہ دینی چاہئے نہ کہ جھوٹے سیاستدانوں پر۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے چینی اعدادوشمار پر امریکی الزامات کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الزام تراشیوں کے اس نامناسب کھیل اور اس کے پیچھے موجود عناصر سے آگاہ ہیں تاہم وہ اس میں الجھنا نہیں چاہتے۔