کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں: پاک سرزمین پارٹی‎

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں: پاک ...
 کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی حکومت کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں: پاک سرزمین پارٹی‎

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) پاک سرزمین پارٹی ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں ان کو تمام پاکستانی کیمونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو کورونا وائرس کی صورت میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اس سے غیر ملکیوں کے دلوں میں سعودی گورنمنٹ اور عوام کے لئے نئے جذبے بیدار ہوئے ہیں سعودی گورنمنٹ کی جانب سے اب تک جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں. حنیف بابر نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ سے لیکر فضائی سفر کی معطلی یقیناً آسان کام نہیں تھے مگر سعودی گورنمنٹ نے اسلامی اصولوں کے مطابق انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے اور جس طرح قرنطینہ میں سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں اسکی دوسری کہیں مثال نہیں ملتی، ہماری اللہ کے حضور دعا ہے کہ جس طرح سعودی عرب عوامی فلاح کے اقدامات کر رہا ہے جلد یہاں سے کورونا جیسی بیماری کا خاتمہ ہوجائے، پاکستانی کیمونٹی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہے اور اگر سعودی عرب ہماری کورونا وائرس کے حوالے سے رضا کارانہ خدمات لینا چاہئے تو ہماری کیمونٹی ممبران ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں کیونکہ ہمیں ملکر اس مہلک مرض کے خلاف جنگ لڑنی ہے اور اس حوالے سے ہم سعودی عرب کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں.